بھٹکل :24/جولائی (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بیلکے کوآپریٹیو سوسائٹی کے انتخابات میں سیاسی رسہ کشی کے چلتے منجوناتھ ایل نائک صدر اور نارائن جٹا نائک نائب صدر کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔انتخابات کے بعدکانگریس کے حلقہ میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔
منجوناتھ نائک بیلکے سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے تیسری مرتبہ منتخب ہونےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جب کہ ایم جی ایم سنگھ کے ڈائرکٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بیلکے علاقہ میں سیاسی جدوجہد کی وجہ بنے سوسائٹی کے انتخابات میں پھر ایک بار ڈائرکٹر کے طورپر منجوناتھ منتخب ہوئے تھے۔ اس مرتبہ انہیں ہر حال میں شکست دینے مخالفین کی کوششوں کو مات دے کر جیت درج کئے تھے۔ نارائن نائک بھی دوسری میعاد کے لئے نائب صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔نارائن یلووڑی کوؤور گرام پنچایت ممبر بھی ہیں۔ کاروار کو آپریٹیو محکمہ کے افسر بھاسکر نائک نے الیکشن کمشنر کے طورپر کارروائی انجام دی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے تمام ڈائرکٹرس موجود تھے۔صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوتے ہیں کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا۔